پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
میلبرن: پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل تھے، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔
مزید پڑھیں:انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے گھر پر چوری ہوگئی
مزید پڑھیں:پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان
سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












