سنی لیون نے 13 سال بعد شادی کی یاد تازہ کر دی، تصویر وائرل

سنی لیون نے 13 سال بعد دوبارہ شادی کرلی، تصاویر وائرل
بھارتی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ و ڈانسر سنی لیون نے 13 سال بعد پھر سے شادی کرنے کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون اور ڈینیئل ویبر تین بچوں کے والدین ہیں، اس جوڑے نے بیٹی نشا کو گود لیا جبکہ جڑواں بچے نوح اور عشر سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔ شادی کے 13 سال بعد اب سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر نے پھر سے شادی کی ہے اور اپنے رشتے کو تازہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ماں سنی لیون، باپ عمران ہاشمی! طالبعلم کا امتحانی فارم وائرل
اداکارہ سنی لیون اپنی شادی سے قبل کامیڈین رسل پیٹرز کو 2007 میں بریک اپ ہونے تک ڈیٹ کرتی رہیں بعدازاں انکی منگنی پلے بوائے انٹرپرائزز کی مارکیٹنگ کے نائب صدر میٹ ایرکسن سے ہوئی جو 2008 میں اختتام پذیر ہوگئی۔
دونوں نے اس خاص تقریب کے لیے مالدیپ کے ساحلِ سمندر پر اہتمام کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔ سنی لیون نے اس موقع پر سفید روایتی عروسی جوڑا پہنا جبکہ ڈینیئل ویبر نے سفید شرٹ اور پینٹس پہنیں۔

2011 میں ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سنی لیون نے شادی کے 13 سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کی تجدید کردی ہے۔
اس جوڑے نے 31 اکتوبر کو مالدیپ میں ایک نجی تقریب میں اپنے عہد کی تجدید کی اور ان کے ساتھ ان کے 3 بچے نشا، نوح اور اشر بھی شامل ہوئے۔
خیال رہے کہ اس جوڑے نے ان تمام تر تعلقات کے بعد 10 جنوری 2011 کو اداکارہ سنی لیونی نے ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کرلی۔
یاد رہے کہ سنی لیونی نے 13 سال قبل صرف عیسائی ہی نہیں بلکہ سکھ مذہب کے رسم و رواج کو فالو کرتے ہوئے بھی شادی کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












