جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں نمایاں کمی کر دی

04 نومبر, 2024 17:13

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے موجودہ شرح سود میں نمایاں کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی کمیٹی نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 250 بیسز پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی پر جاری بیان میں کہا کہ شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کرنے کے بعد شرح سود 15 فیصد  کر دی۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں بڑی کمی کر دی

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کا شرح سود کم کرنے کا امکان

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے نئے پروگرام کی منظوری دی جس سے غیر یقینی کیفیت کم ہوئی ہے اور مجوزہ بیرونی رقوم کی آمد کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ شرح سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ اکتوبر میں کیے گئے سرویز سے صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے اعتماد میں بہتری اور مہنگائی کی توقعات میں کمی ظاہر ہوئی، پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے کم رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد شرح سود 17.5 فیصد ہو گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔