جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، ویڈیو وائرل

05 نومبر, 2024 14:21

دہلی: بھارتی اداکارہ ثنا سلطان کی شادی کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس او ٹی ٹی 3 میں حصہ لے کر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا سلطان محمد واجد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ  گئیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر ایک طویل کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا لیکن چند الفاظ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ! میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ یہ بتا رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسے پاکیزہ اور مقدس مقام پر اپنے واجد جی سے شادی کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

تاہم ثنا نے مزید لکھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی تک کا ان کا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔ اداکارہ کو ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ کئی سوشل میڈیا ستاروں نے بھی ثنا سلطان کو ان کی شادی پر مبارکباد دی گئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔