جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

امریکی انتخابات؛ کونسی 7 ریاستیں مشکل کھڑی کرسکتی ہیں؟

05 نومبر, 2024 18:06

امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستیں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدور و موجودہ نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر و ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے اہم ثابت ہوسکتی ہیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ بھارت میں کملا ہیرس کی جیت کیلئے دعائیں! مگر کیوں؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست ورمونٹ میں ووٹ ڈالے جارہےہیں جبکہ نارتھ کیرولائنا، اوہائیو اور ویسٹ ورجینیا میں بھی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی الیکشن؛ گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران ‘گالی’ بَک دی

اسی طرح نیویارک اور نیو جرزی میں بھی ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں کارخ کر رہے ہیں جبکہ نیو ہیمپشر اور کنیٹی کٹ میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

امریکا میں پانسہ پلٹنے والی ان 7 ریاستوں میں پنسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولینا، مشی گن، ایریزونا، وسکونسن، نیواڈا اور نارتھ کیرولائنا شامل ہیں۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔