جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

کس ملک کے صدر کی سالانہ تنخواہ کتنی ہے؟ جانیے

05 نومبر, 2024 18:35

امریکی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے ایسے دنیا بھر کے صدور کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں اس حوالے سے ایک جائزہ منظر عام پر آیا ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلے کی گھڑی آگئی اور 4 سالہ مدت کے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے آج پولنگ کا عمل جاری ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کل (6 نومبر) کو حتمی نتائج آنا شروع جائیں گے۔

ترک خبررساں ایجسنی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اسوقت سالانہ 4 لاکھ امریکی ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں، اس فہرست میں دنیا کے کئی سرکردہ رہنما بھی شامل ہیں جن کی لسٹ کچھ یوں ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ کونسے افراد ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتے؟

روسی صدر ولادمیر پیوٹن سالانہ 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر، بھارت کی خاتون صدر دروپدی مرمو 85 ہزار 500 ڈالر، پاکستان کے صدر آصف زردای 65 ہزار 794 ڈالر، چین کے شی جن پنگ 22 ہزار ڈالر، ترک صدر طیب اردوان 1 لاکھ 97 ہزار ڈالر، برطانوی صدر رشی سونک 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر، اسرائیلی صدر 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر کے قریب تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

یہ وہ معلومات ہیں جو سرکاری ویب سائٹس پر بھی اَپ لوڈ ہیں تاہم اسکے علاوہ سرکار کی جانب سے ملنے والے فوائد علاوہ ازیں ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔