منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

پاپولر ووٹوں کی تعداد میں بھی ٹرمپ آگے، کتنے کروڑ ووٹ ملے؟

06 نومبر, 2024 17:16

امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپولر ووٹوں کی تعداد میں بھی بھارتی نژاد امریکی کملا ہیرس کو مات دیدی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات میں 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے مخالف امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی، جب کہ اُن کے پاپولرز ووٹس بھی حریف امیدوار سے زیادہ ہیں۔

دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونیوالے ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ پاپولر ووٹس حاصل کیے جبکہ انکی حریف کملا ہیرس کو ساڑھے 6 کروڑ پاپولرز ووٹس ملے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی تقریر میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹس میں شکست کھا گئے تھے تاہم الیکٹورل ووٹوں کی بنیاد پر صدر منتخب منتخب ہوئے تھے، ہیلری کلنٹن کو 6 کروڑ 58 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے لیکن الیکٹورل ووٹ 227 تھے۔

مزید پڑھیں: لائیو؛ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے

اس سے قبل ہوئے انتخابات میں یعنی 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جب کہ کامیاب امیدوار جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔

اُس وقت جوبائیڈن کو 8 کروڑ 12 لاکھ اور ٹرمپ کو 7 کروڑ 42 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔