نعیمہ نے کس بالی ووڈ ‘خان’ کیلئے بال کٹوانے کی حامی بھر لی؟

(فوٹو: فائل)نعیمہ نے کس بالی ووڈ اسٹار کیلئے بال کٹوانے کی حامی بھر لی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور لمبے بالوں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے بال کٹوانے کیلئے شرط رکھ دی۔
معروف ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ میں رباب کا کردار ادا کرنیوالی نعیمہ بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں بال کٹوانے سے متعلق سوالوں کے جواب پر ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب انہوں نے مشروط شرط رکھ دی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران نعیمہ بٹ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی کسی کردار کیلئے اپنے بال چھوٹے کروانے پڑےَ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایسے واقع اور وقت پر منحصر ہے! البتہ میں وگ پہن لوں گی لیکن بال نہیں کاٹوں گی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ کا ‘ہاؤس وائف’ بننے سے صاف انکار، ویڈیو وائرل
اداکارہ نے بھارتی اسٹار شاہ رخ خان کے مقابل کاسٹ کرنے کے آپشن پر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں انہیں قائل کرلوں گی کہ بال نہ کٹوانے پڑیں لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو شاید تھوڑے چھوٹے کرلوں لیکن صرف شاہ رخ کیساتھ کام کرنے کیلئے۔۔
مزید پڑھیں: ;آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں
خیال رہے کہ اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے بلاک بسٹر ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ رباب کا کردار ادا کیا تھا، اگرچہ سے منفی رول تھا لیکن انکی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












