امریکی انتخابات؛ حزب اللہ کے اسرائیل پر وار! میزائلوں کی برسات

امریکی انتخابات؛ حزب اللہ کے اسرائیل پر وار! میزائلوں کی برسات (فوٹو: فائل)
امریکی انتخابات کا نتیجہ سامنے آتے ہی لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں کی برسات کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے انتہائی مصروف بین گوریان ائیرپورٹ کو نشانے پر کرکھتے ہوئے میزائل داغے۔
مزاحمتی تنظیم نے شمالی اسرائیل کے کریات شمونہ، ساسا، بالائی الجلیل اور گولان ہائٹس پر بھی راکٹس کی برسات کی جس کے باعث ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا تاہم کئی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔
مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار شہادت سے قبل کتنے روز تک بھوکے رہے؟ انکشاف ہوگیا
ادھر اسرائیلی شہروں میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد سائرن بج اُٹھے اور لوگ جانیں بچانے کیلئےگھنٹوں بنکروں میں بند رہے۔
مزید پڑھیں: امریکی دھمکیوں پر پاسداران انقلاب کا جوابی وار، دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے
مزاحمتی تنظیم کے گائیڈڈ میزائل سے اسرائیل کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












