منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

کملا ہیرس نے انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بعد اہم پیغام دے دیا

07 نومبر, 2024 09:58

واشنگٹن: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے انتخابات میں شکست کے بعد تقریر میں انتخابی مہم کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھانے والی کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن ہار گئیں اور اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر مبارکباد بھی دی۔

شکست کے بعد اپنی تقریر میں کملا ہیرس نے کہا کہ انتخابی نتائج کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ جمہوریت کا اصول یہ ہے کہ اگر آپ ہار جاتے ہیں تو آپ کو شکست قبول کرنی ہوگی۔ جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔

مزید پڑھیں:حماس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر پہلا بیان سامنے آگیا

انتخابی مہم میں ان کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم میں عوام کو متحد کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ستارے صرف اندھیرے میں نظر آتے ہیں، ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی جنگ ہے۔

خیال رہے کہ کملا ہیرس نے کہا کہ وہ اپنے شہریوں کو بندوق کے تشدد سے محفوظ رکھنے کی لڑائی نہیں چھوڑیں گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔