منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

حکومت کا ہر بالغ شہری کو ایک لاکھ 32 ہزار روپے دینے کا اعلان

07 نومبر, 2024 15:21

جنوبی امریکی ملک گیانا کی حکومت نے خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک گیانا نے اپنے تمام شہریوں کو 478 ڈالرز (ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دینے کا اعلان کیا ہے۔

گیانا کے تمام 18 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو فی کس ایک لاکھ گیانیز ڈالرز دیے جائیں گے، بس انہیں پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ گیانا کے جو شہری بیرون ملک مقیم ہیں، وہ بھی اس کے حقدار ہوں گے مگر انہیں یہ رقم لینے کے لیے اپنے وطن واپس آنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:حکومت کا علامہ اقبال ڈے پر چھٹی کا اعلان

اس حیرت انگیز پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے گیانا کے صدر عرفان علی نے کہا کہ ‘گزشتہ چند دنوں کے دوران لاکھوں شہریوں نے مجھ سے اور میری کابینہ کے اراکین سے رابطہ کیا اور گزشتہ ہفتے کیے گئے اقدامات پر حمایت کا اظہار کیا’۔

پہلے حکومت کی جانب سے اپنے ملک کے ہر گھرانے کو 2 لاکھ گیانیز ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر پھر چند شہریوں کے خدشات پر اس میں تبدیلی کی گئی۔

ان شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے نوجوان افراد کو یہ امداد حاصل نہیں ہوسکے گی جو اب تک اپنا خاندان نہیں بنا سکے ہیں۔ گیانا کے صدر کا کہنا تھا کہ ‘ہر فرد کو اس پروگرام کا حصہ بنانے سے ان خدشات پر قابو پانے میں مدد ملے گی کہ نوجوانوں کو یہ امداد نہیں مل سکے گی’۔

واضح رہے کہ 2015 میں خام تیل کے ذخائر کی دریافت نے گیانا کی قسمت بدل ڈالی اور دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گیانا کی مجموعی آبادی 8 لاکھ ہے اور 4 لاکھ کے قریب افراد میں یہ رقم تقسیم کیے جانے کا امکان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔