‘برقع پر پابندی’ یورپ کے اس ملک میں اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

'برقع پر پابندی' یورپ کے کس ملک میں اطلاق شروع (فوٹو: فائل)
یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں ‘برقع پر پابندی’ کے بل کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے اور برقع پہننچے پر پابندی اور اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سوئس فرانک جرمانے کی سزا آئندہ برس کے پہلے دن سے نافذالعمل ہوگی۔
گورننگ فیڈرل کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس پابندی کا اطلاق طیاروں اور سفارتی یا قونصلر احاطے پر نہیں ہوگا جبکہ عبادت گاہوں اور دیگر مقدس مقامات پر بھی چہرے ڈھانپے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: مراکش کی باحجاب کنزا لیلیٰ پہلی مِس اے آئی بن گئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ چہرہ ڈھانپنے کی اجازت صحت اور حفاظت سے متعلق وجوہات، مقامی رسم و رواج یا موسمی حالات کی وجہ سے بھی رہے گی، علاوہ ازیں فنکارانہ اور تفریحی بنیادوں پر یا اشتہارات کے لیے بھی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: مسلم ملک میں حجاب پر پابندی کا بل منظور
اگر اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی کو استعمال کرنے میں ذاتی تحفظ کیلئے چہرہ ڈھانچے کی ضرورت ہو، تو اس کی اجازت دی جانی چاہیے بشرط کہ ذمہ دار اتھارٹی پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہو تاکہ امن عامہ میں خلل پیدا نہ ہو۔
یاد رہے کہ برقع پابندی سے معروف اس بل پر 2021 میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا اور 2023 میں منظوری پارلیمنٹ سے بھی لی گئی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












