پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
ایڈیلیڈ :پاکستان نے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر تاریخی جیت حال کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پاکستان نے 164رنز کا ہدف27ویں اوورز میں حاصل کیا۔
اس کے بعد صائم ایوب نے 71گیندوں پر 82رنز کی اننگز کھیلیں، صائم ایوب نے اننگز میں6 چھکے اور4چوکے لگائے۔ عبداللہ شفیق 64اور بابر اعظم 15رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ پر غور
حارث رؤف نے29رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی3،حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسٹیو اسمتھ35،میتھو شارٹ19،انگلیس19، میکسویل16رنز بناسکے۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 163رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












