افغانستان اور بھارت میں دوستی کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

افغانستان اور بھارت میں دوستی کی اصل حقیقت سامنے آ گئی
اسلام آباد:پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان کے خود مختاری کے اصول کو بھارت کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے موقف اپنایا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کے مفادات کبھی مستقل نہیں رہے، افغانستان کو ’دوستی‘ کے پیچھے چھپے اصل ارادے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
افغانستان اور پاکستان کے مضبوط تاریخی و ثقافتی رشتے کو بھارت سمجھنے سے قاصر ہے جبکہ افغانستان اور بھارت تعلقات محض مفاداتی پر مبنی ہے۔ مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات بھارت کے متضاد کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان ایس سی او اجلاس میں کیوں شامل نہیں ہوگا؟ وجہ سامنے آگئی
ماہرین کے مطابق کشمیری مسلمانوں کے ساتھ سلوک اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد افغانستان کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ تعلقات میں افغانستان احتیاط کرتا ہے کیونکہ بھارت کے وعدے اور مفاد پرستی کسی سے پوشیدہ نہیں۔
جے پی سنگھ افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ کر رہا ہے۔ بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دوستانہ باتوں کے پیچھے چھپے اصل ارادے کو سمجھنا چاہیے۔ پاکستان اور افغانستان کے دیرینہ تعلقات کو نظر انداز کر کے بھارت افغانستان میں قدم جمانے کا خواہشمند ہے لیکن زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔
دوستی میں خلوص اور سچائی اہم ہوتی ہے لہٰذا بھارت کی ماضی کی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اپنے اصل دوست اور دشمن پہچاننے کی ضرورت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












