منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

08 نومبر, 2024 16:59

کراچی: پاکستان اور عالمی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں زبردست کمی کے بعد جمعہ کو ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 20 ڈالر کے اضافی پریمیم کے ساتھ 2 ہزار 683 ڈالر فی اونس رہی۔

خیال رہے کہ مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار 300روپے پر مستحکم رہی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔