منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے حجاب پر پابندی عائد

08 نومبر, 2024 17:38

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور انکے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کو اسرائیلی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے جبکہ انکے حجاب پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فلسطین کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کیساتھ ذلت آمیز سلوک کررہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حجاب (چہرے کو ڈھانپنے) پر پابندی کے علاوہ گرے ٹریک سوٹ پہننے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر دفاع کو ہٹانے کے بعد صہیونی ریاست میں مظاہرے پھوٹ پڑے

یہ نئی پابندیاں 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں نئے تعینات ہونے والے جیل ڈائریکٹر نے متعارف کروائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی مظالم کا پردہ چاک کرنیوالے صحافی کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا

دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ غزہ کی پٹی پر مختلف چھاپوں کے دوران خواتین کی گرفتار میں تیزی آئی ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 43 ہزار زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔