ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر 3 دہائیوں لگی پابندی ختم

ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر 3 دہائیوں لگی پابندی ختم (فوٹو: فائل)
بھارت کی عدالت نے مسلمان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر 3 دہائیوں لگی پابندی کو ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں 5 سال قبل دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکومت متنازع کتاب پر پابندی کا نوٹیفکیشن "ناقابل تلاش” ہے، جس پر عدالت نے 1988 سے ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔
بھارتی حکام عدالت میں متنازع ناول کی درآمد پر پابندی کا اصل حکم نامہ پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمارے پاس کتاب سے متعلق حکومت کا کوئی حکمنامہ نہیں ہے اس لیے فیصلے کو کالعدم قرار دے رہے ہیں، ملعون سلمان رشدی کے ناول سے پابندی خاص جمعہ کے روز اٹھائی گئی۔
مزید پڑھیں: ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے لبنانی شہری پر فرد جرم عائد
ملعون سلمان رشدی کی کتاب کی اشاعت کے فوری بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے آخری نبی پیغمبر اسلام صلی علیہ وسلم کی توہین قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے جبکہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو آئے دن تشدد اور مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ملعون سلمان رشدی پر سال 2022 میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں اسکی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












