منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

سردیوں میں ریلیف دینے کیلئے ’بجلی سہولت پیکج‘ کا اعلان

09 نومبر, 2024 09:32

اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کیلئے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کا اعلان کردیا جس کے تحت اضافی بجلی پر ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان سامنے آ یا ہے جو دسمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک نافذ العمل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق صارفین کو بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا۔

مزید پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں ریلیف! اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کیلئے ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا،  کمرشل صارفین کو 13روپے 46 پیسے 22روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا، صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے  15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آج پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم بجلی کے ونٹر پیکیج سے متعلق آج بہت بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں ۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔