منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے دوران 23 فلسطینی شہید کر دیے

09 نومبر, 2024 10:28

اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ صبح سیورے سے رات گئے تک غزہ سٹی، نصیرات اور بیت لاہیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا،  مغربی کنارے میں بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ کے اسرائیل پر کاری وار؛ 6 اسرائیلی فوجی جہنم رسید

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان میں حملوں سے 24 گھنٹوں میں 52 شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرون گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی نباتیہ اور طائر کے علاقوں میں بمباری سے طبی عملے کے رکن سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔

 لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈاے کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 508 ہوگئی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔