ایران کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین

ایران کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین
اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کیساتھ شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصویر کے ساتھ شیئر کردہ بیان میں کہا گیا گیا کہ علامہ اقبال نے اپنی عظیم اور اعلیٰ خیالات کو منتقل کرنے کے لیے فارسی زبان کو منتخب کیا۔
اقبال ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی ایک مشترک کڑی سمجھے جاتے ہیں۔ بیان کے مطابق ایران نے "علامہ محمد اقبال” کو ایران دوست شاعر، فلسفی اور مسلمان مفکر قرار دیا۔
مزید پڑھیں:شاعر مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق "علامہ محمد اقبال” ایک ایران دوست شاعر، فلسفی اور مسلمان مفکر تھے، جنہوں نے اپنی عظیم اور اعلیٰ خیالات کو منتقل کرنے کے لیے فارسی زبان کو منتخب کیا۔ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی ایک مشترک کڑی سمجھے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت کا علامہ اقبال ڈے پر چھٹی کا اعلان
رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس عظیم مشرقی فلسفی کی سالگرہ پر پاکستان کی قوم اور حکومت اور اقبال سے محبت رکھنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایرانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق علامہ اقبال کی وفات کے کئی دہائیاں بعد دنیا بھر کے مسلمان اقبال کے خیالات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، جو اسلامی بیداری، وحدت، خود شناسی، آزادی اور انصاف کا درس دیتے ہیں۔
ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بھی دنیا بھر کے مسلمان اقبال کے خیالات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کے خیالات اسلامی بیداری، وحدت، خود شناسی، آزادی اور انصاف کا درس دیتے ہیں۔۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے 147 واں یوم ولادت 9 نومبر کو جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












