منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

ٹرمپ کی آمد! امریکی لبرل خواتین نے ‘مردوں کے بائیکاٹ’ کی مہم شروع کردی

09 نومبر, 2024 17:14

امریکا کی آزاد خیال خواتین نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ‘مردوں کے بائیکاٹ’ کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں مدمقابل امیدوار کملا ہیرس کی ناکامی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بار صدر منتخب ہونے پر لبرل خواتین نے ٹِک ٹاک پر مردوں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی جو تیزی سے زور پکڑ رہی ہے۔

خواتین کے حقوق کے علمبردار امریکا کی تاریخ 248 سال میں کوئی خاتون صدر منتخب نہیں ہوسکی جبکہ اہم عہدوں میں بھی مردوں کا زیادہ کردار رہا۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں فتح! ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ

امریکا کی لبرل خواتین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک پر ٹرمپ کے بطور صدر منتخب ہونے پر جنوبی کوریا کی خواتین سے متاثر ہوکر مردوں سے دور رہنے کی مہم شروع کی ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ خلا سے ووٹ ڈالنے والے آنکھوں سے اوجھل کیوں؟

اس مہم میں خواتین وعدہ کررہی ہیں کہ وہ مردوں کیساتھ کسی قسم کا تعلق قائم نہیں کریں گی اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی، لبرل خواتین کی یہ مہم ٹرمپ کے صدر بننے پر بطور احتجاج کیا جارہا ہے۔

@brielleybelly123 good luck charlie! #4bmovement ♬ original sound – BRIELLE♉️

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔