جاپانی شخص نے روبوٹک بیوی کیساتھ شادی کا جشن منالیا

جاپانی شخص نے روبوٹک بیوی کیساتھ شادی کا جشن منالیا (فوٹو: فائل)
جاپان کے ایک شخص نے روبوٹک بیوی کیساتھ شادی کے 6 سال جشن منالیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 41 سالہ آکیہیکو کوندو نامی جاپانی شخص نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کیک دکھایا جو اس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خریدا تھا۔
کیک پر لکھے پیغام پر کچھ الفاظ یوں درج تھے ‘مجھے میکو بہت پسند ہے’۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ‘آج ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم دونوں کے درمیان ہمیشہ اچھا تعلق قائم رہے گا’۔
مزید پڑھیں: ’بالوں کی سبزی‘ بنانے والا چینی ریسٹورنٹ توجہ کا مرکز بن گیا
اوٹاکو نے مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ انہوں نے 7 مرتبہ محبت کے جذبات کا اظہار کیا تاہم انہیں انکار اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔
بعدازاں انہوں نے 6 سال قبل روبوٹک بیوی میکو سے شادی کرلی اور خوشی کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












