منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

اسموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کروانے کی تیاریاں تیز

09 نومبر, 2024 17:59

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملتان اور دیگر محلقہ شہروں میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات لاہور میں اسموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کردی ہے تاکہ ہوا کے معیار کی خطرناک سطح پر قابو پایا جاسکے۔

محکمہ ماحولیات کے سیکریٹری راجا جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ 11 اور 12 نومبر (پیر اور منگل) کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے جس کے بعد رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا، مصنوعی بارش کیلئے سازگار موسم درکار ہے۔

محکمہ موسمیات بادلوں میں نمی کے 30% امکانات کے ساتھ حالات کی نگرانی کر رہا ہے، جو کہ کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے ضروری ہے۔ اگر حالات سازگار ہوئے تو آرمی ایوی ایشن کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی بارش کا تجربہ کریں گے۔

دوسری جانب لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 812 اے کیو آئی کیساتھ سب سے زیادہ آلودہ علاقہ ہے جبکہ دیگر محلقہ علاقوں میں شادمان اور ڈی ایچ اے شامل ہیں۔

پابندی کے باوجود ڈیوس روڈ، غازی روڈ اور فیروز پور روڈ بھی فضائی آلودگی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسموگ کی وجہ سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبے بھر میں "سموگ ایمرجنسی” کے اعلان کررکھا ہے جبکہ تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔