ٹوٹی سڑکوں سے تنگ گلوکار بھی کراچی سڑکوں پر بول اُٹھے

ٹوٹی سڑکوں سے تنگ گلوکار بھی کراچی سڑکوں پر بول اُٹھے (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار ثمر عباس جعفری نے کراچی کی ٹوٹی سڑکوں سے تنگ آکر حکومت سے بڑی اپیل کر ڈالی۔
اداکار ثمر جعفری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا دکھڑا بیان کرتے ہوئے ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی اپنی گاڑی کی تصویر شیئر اور لکھا کہ ‘اس شہر میں انسانوں کا اِس قدر ہجوم آباد ہے کہ تقسیم ہونے پر آئے تو کراچی خود ایک پورا ملک ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ ‘حکومت سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ سڑکیں اب بنا بھی لیں جن پر آپ نجانے کتنے عرصے کام کررہے ہیں’۔
مزید پڑھیں: بھارتی ہوسٹ بھی ‘ہانیہ عامر’ کی محبت میں گرفتار
ثمر جعفری نے وی آئی پی پروٹوکول لینے والوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہمارے پاس تو کوئی ہیلی کاپٹر، پرائیوٹ جیٹ یا پولیس نہیں ہے کہ وہ ہمیں ٹریفک جام سے بچانے کیلئے ہمارے راستے کلیئر کروادے’۔
آخر میں انہوں نے ایک بار پھر گزارش کی کہ ‘خدارا ہم غریبوں کیلئے سڑکیں بنادیں بس’۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












