کرینہ کپور کی ’سیلفی‘ سے صارفین میں آگ لگ گئی

کرینہ کپور کی ’ویک اینڈ سیلفی‘ نے آگ لگا دی
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ویک اینڈ وائبز پر نازیبا سیلفی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیف علی خان کے ہمراہ قیمتی یا دیں سمیٹتے دیکھا گیا ہے۔
بکنی میں ملبوس کرینہ کپور نے ان جھلکیوں کو بنا کسی فلٹر کے اپلوڈ کیا جو انکی خود اعتمادی کو ظاہر کرنے کیلئے کافی تھیں۔ چھٹیوں کے لمحات کو اور بھی خاص بناتی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہفتے کی سیلفیاں’۔
مزید پڑھیں:کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ! مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار کردیا
دوسری جانب سیف علی خان بھی مالدیپ کے حسین موسم کو انجوائے کرتے سمندر کی موجوں میں قیمتی یادیں سمیٹتے نظر آرہے ہیں۔
فلم ’ریفیوجی‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور کیلئے یہ سال کامیابیوں کا سال ثابت ہوا، فلم ’کریو’، ’بکنگھم مرڈرز’، اور ’سنگھم اگین’ کی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔
خیال رہے کہ کرینہ کپور کی آؤٹنگ پوز سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












