ڈرائیورز کیلئے گوگل میپس میں نئے فیچر کا اضافہ

ڈرائیورز کیلئے گوگل میپس میں نئے فیچر کا اضافہ
گوگل میپس میں کار ڈرائیورز کیلئے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے انکی گاڑیوں کا روپ بدل سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل میپس کا یہ فیچر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو گاڑیوں کے مالک ہیں۔ 4 سال قبل گوگل کی جانب سے نیوی گیشن اسکرین میں میپس صارفین کو ان کی گاڑیوں کا روپ بدلنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں گاڑیوں کے 5 نئے ماڈلز کے آپشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان ماڈلز میں جیپ، ہیچ بیک اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں اور 8 نئے رنگوں کا انتخاب کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں:گوگل میپس میں دو اہم فیچرز کا اضافہ
مزید پڑھیں:امریکا نے گوگل پر پابندی لگانے کی دھمکی دیدی
اس سے قبل گوگل میپس کے صارفین کو صرف 4 آپشنز دستیاب تھے، جن میں ایک ریگولر ایرو کا آئیکون تھا، دوسرا زرد ایس یو وی، تیسرا سرخ گاڑی اور چوتھا سبز پک اپ ٹرک کا آپشن تھا۔
اب انہیں 8 گاڑیوں (اگر آپ ایرو کو بھی گاڑی تسلیم کرلیں تو) آئیکون 8 رنگوں کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی گوگل میپس کے آئی او ایس ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ گوگول کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہو گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












