منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

بابراعظم میدان پر شاہین کے ‘ڈاکٹر’ بن گئے، مگر کیسے؟

10 نومبر, 2024 17:14

سیریز کے فیصلہ کُن میچ میں بابراعظم کو شاہین شاہ آفریدی کے میدان پر ڈاکٹر بن گئے۔

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو ایک تھرو انکے انگوٹھے پر آکر لگی جس کے باعث وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آرہے۔

تاہم سابق کپتان بابراعظم نے اپنے دوست شاہین شاہ آفریدی کی مدد کو فوراً پہنچ گئے انہوں نے فاسٹ بولر کے انگوٹھے کو کھینچا تاکہ انکی تکلیف کو کم کیا جاسکے بعدازاں فزیو نے آکر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد سیریز میں تاریخی شکست دیدی

واقعہ پہلی اننگز کے 26ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب شان ایبٹ نے شاہین کی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کھیل کا رن حاصل کیا تاہم فیلڈر نے تھرو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کی اور شاہین نے روکنے کی کوشش کی تو انکے انگوٹھے پر گیند جالگی۔

خیال رہے کہ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 8.5 اوورز میں 32 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔