مفرور شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ

مفرور شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ (فوٹو: فائل)
بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سیاسی مخالفین کو قتل کرنے، تشدد اور لاپتہ کرنے کے جرم میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے مشیر برائے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور آصف نذیرل نے کہا ہے کہ مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں گے۔
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر آصف نذر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ مفرور فاشسٹ دنیا میں کہیں بھی چھپی پوئی ہوں، انہیں واپس لایا کر عدالت کے کٹہرے کھڑا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سابقہ وزیراعظم کی جماعت کے طلبا ونگ پر پابندی عائد، دہشتگرد قرار
ایک سوال کے جواب میں آصف نذیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دائر بے بنیاد مقدمے کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے اور ملک کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مشیر برائے قانون اور انصاف نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس طرح کے الزامات لگا سکتا ہے۔ ہم ان کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری
یاد رہے کہ بنگلادیش میں طلبا کے طویل احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنی 15 سالہ حکومت کو چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں اور فوج نے ملک میں ایک عبوری حکومت قائم کی تھی۔
دوسری جانب بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی طلبا تنظیم پر دہشتگرد قرار دیکر پابندی عائد کردی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












