جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

امید ہے او آئی سی اجلاس نتیجہ خیز رہے گا، ایرانی صدر کی سعودی ولی عہد سے گفتگو

11 نومبر, 2024 10:03

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے بات کی۔

اس موقع پت ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے او آئی سی اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

مسعود پزکشیان نے کہا کہ انتہائی کوشش کے باوجود وہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے لیکن ان کی جگہ ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف یہ ذمہ داری نبھارہے ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی صدر کے دورہ سعودی عرب کے منتظر ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔