جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

جدید سولر پینلز بنانے کی تیاری میں اہم پیشرفت

11 نومبر, 2024 14:38

جاپان پلاسٹک بیگ کی طرح نرم لچکدار سولر پینلز بنانے کی تیاری کر رہا ہے جو وئیر ایبل ڈیوائسز کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

جاپان کے Riken ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری پر کام کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پلاسٹک بیگ جیسا ہوگا جسے کافی حد تک کھینچا جاسکے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ اب وہ زیادہ بڑے لچکدار سولر سیل تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اگر انہیں کامیابی حاصل ہوئی تو ایسی جدید ترین وئیر ایبل ڈیوائسز کی تیاری ممکن ہو جائے گی جن کو شمسی توانائی سے پاور فراہم کی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں:سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا

انہوں نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری کے لیے ION E نامی مرکب کو استعمال کیا۔ انہوں نے یہ مرکب سولر سیل کی الیکٹروڈ لیئر میں شامل کیا جس سے اس کی لچک بڑھ گئی جبکہ بجلی بنانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔ تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ اس طریقہ کار سے توانائی پیدا کرنے کی 95 فیصد صلاحیت برقرار رہی۔

ایسی ڈیوائسز کو ری چارج کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی یا بہت کم چارج کرنا پڑے گا جس سے بجلی کے استعمال میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔