جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

11 نومبر, 2024 18:34

کراچی: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا، جس کے بعد قمیتیں 550 روپے سے تجاوز کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے کراچی میں برانڈڈ گھی درجہ سوئم 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ ڈیلرز نے کہا کہ کراچی برانڈڈ گھی کی قیمت 1ماہ میں120 روپے بڑھ چکی ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید بھی بڑھ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی : پولیس کا بڑا آپریشن، منشیات اور ایرانی کوکنگ آئل اور گھی کی اسمگلنگ ناکام

جبکہ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کے بعد جس کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے سے بڑھ کر 560 روپے اور گھی کی قیمت 520 سےبڑھ کر 550 روپے فی کلو ہو گئی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ ہواتھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔