منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

وینا ملک کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے مداح بے چین ہوگئے

14 نومبر, 2024 11:13

معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے دلہن بنی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی جسے دیکھ کر ان کے مداح بے چین ہوگئے ہیں۔

وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا اور اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی اکاؤنٹ کو ٹیگ بھی کیا۔

ادھر شہریار نامی شخص نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر اور وینا ملک کو ٹیگ کیا۔

فوٹو — اسکرین شاٹ

وینا ملک اور شہریار نامی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے ہیں جب کہ بعض کا اندازہ ہے اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

تنازعات کی شکار وینا ملک نے سائیکالوجی پڑھ لی

وینا ملک کو کس ٹک ٹاکر سے محبت ہوگئی؟ نیا قصہ سامنے آگیا

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ شادی کرنے والی ہیں اور  اپنے دلہے کا چہرہ جلد سامنے لے آئیں گی۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔