پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

نوجوان لڑکی وزیراعظم کو تحفے میں گڑیا دے بیٹھی، ویڈیو وائرل

14 نومبر, 2024 14:19

باکو میں کوپ 29 کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر ایک نوجوان لڑکی کی وزیراعظم شہباز شریف کو گڑیا پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جب وزیر اعظم شہباز شریف سمٹ میں سرکاری عہدیداروں کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے تو لڑکی نے ان کا پیچھا کیا اور سیلفی لینے کی گزارش کی۔

ایسے میں لڑکی نے وزیراعظم کو گڑیا تھما دی  جسے شہباز شریف نے مسکرا کر قبول کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصویر کے لئے پوز دیا۔

اقوام متحدہ کا کلائمیٹ ایکشن سمٹ آذربائیجان کے شہر باکو میں شروع ہوا جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ 197 ممالک اور یورپی یونین کے نمائندے کوپ 29 میں شرکت کررہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

کوپ 29 سمٹ سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کوپ 27، 28 اور ایک دہائی قبل پیرس معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر اب عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے ماحولیاتی اقدامات میں ان کی حمایت کرے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔