پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

حزب اللہ کا تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ

14 نومبر, 2024 15:53

لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے تل ابیب کے حکیریا فوجی اڈے پر پہلی بار ڈرون ز سے حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے قدر ٹو بیلیسٹک میزائل اور ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کی وزارت دفاع کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ہاکیریا ملٹری بیس تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کا مرکز ہے جہاں اسرائیل کے متعدد ملٹری ادارے، فضائی نگرانی اور کنٹرول اتھارٹی، جنگ سے متعلقہ ادارے بھی اسی بیس میں ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیس اسرائیل کا مصروف ترین اور گنجان آباد علاقہ کے نزدیک ہے جہاں ایک ٹرین اسٹیشن اور بڑا شاپنگ مال بھی واقع ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی شہر میں روئٹرز کے رپورٹر یا تل ابیب میں فوج کی جانب سے کوئی وارننگ سائرن سنا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔