مدھو بالا طویل انتظار کے بعد بہنوں سے ملنے کیلئے بے تاب

مدھو بالا 15 سالوں سے اپنی بہنوں سے ملنے کیلئے بے تاب
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی مدھوبالا 15 سال تک تنہائی میں رہنے کے بعد 26 نومبر منگل کو اپنی دو بہنوں سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی مدھوبالا کو 15 سال تک تنہائی میں زندگی گزارنے کے بعد منگل کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا جہاں وہ اپنی دو بہنوں سونیا اور ملکہ سے مل سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق مدھوبالا اور انکی ساتھی بہن نور جہاں کو تقریبا 15 سال قبل ان کے ریوڑ سے الگ کر کے کراچی چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم انکی ہتھنی بہن نور جہاں کا اپریل 2023 میں انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد سے مدھوبالا چڑیا گھر میں الگ تھلگ رہ گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:کراچی : ہتھنی نورجہاں کے علاج کیلئے عالمی ماہرین سے مدد مانگ لی گئی
مدھوبالا جو پاکستان میں صرف تین ہتھنیوں میں سے ایک ہے جس کو مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ سے تین دیگر ہتھنیوں کے ہمراہ 2009 میں پاکستان لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی کے چڑیا گھر سے ’مدھوبالا‘ کو کہاں منتقل کیا جائے گا؟
جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم فور پاز نے ان کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے مہم چلائی ہے۔
ویانا میں قائم جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم فور پی اے ڈبلیو ایس انٹرنیشنل کی ایک ٹیم مدھوبالا کی پناہ گاہ میں منتقلی کا انتظام کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے۔
سماجی کارکن طویل عرصے سے پاکستان میں جانوروں، خاص طور پر ہاتھیوں کی فلاح و بہبود کی وکالت کرتے رہے ہیں اور ان کو سفاری پارک جیسے ’انواع کے مناسب‘ ماحول میں منتقل کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔
فور پاز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سفاری پارک میں ہاتھیوں کے انکلوژرز میں نہانے، جلد کی دیکھ بھال اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کیلئے پانی کی خصوصیات شامل ہوں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












