ہتھنی مدھوبالا کی بہن سونیا اچانک چل بسیں

ہتھنی مدھو بالا کی بہن سونیا ہلاک پائی گئی
کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھو بالا کی بہن سونیا ہلاک پائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاری پارک کے انتظامیہ نے بتایا کہ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا۔
ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔ ذارئع کے مطابق ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی رہ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:چڑیا گھر کی مدھوبالا 15 سال بعد نئے گھر منتقل
اس حوالے سے ڈائریکٹرسفاری پارک امجد زیدی کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونیاکی موت گزشتہ رات اچانک ہوئی۔ ڈائریکٹر سفاری پارک نے مزید بتایا کہ ابتدائی طورپر ہتھنی کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی کی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












