ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

ماہرہ خان کی سبز بنارسی ساڑھی میں حُسن کے جلوے

08 دسمبر, 2024 15:18

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں سبز بنارسی ساڑھی پہن کر مداحوں سے تعریفیں سمیٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں شرکت کی جہاں وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان نے ’میں ہوں کراچی‘ کی خاص بات بتا دی

ماہرہ خان نے اس بڑے ایونٹ میں اپنے اعلیٰ فیشن سینس سے سب کو متاثر کرتے ہوئے سبز بنارسی ساڑھی پہنی اور سب کی توجہ حاصل کرلی۔ سیلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسی خاص مقام پر قاتلانہ ادائیں دیتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان نے اپنے دلکش ساڑھی کے ساتھ کانوں میں سفید موتیوں والے سنہرے بُندے پہنے اور ہاتھوں میں اپنی پسندیدہ چوڑیاں پہنیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں لاکھوں دل جیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں ماہرہ خان کی پُرانے گانوں سے محبت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بابر ظہیر نے 1964 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کشمیر کی کلی’ کے مشہورِ زمانہ گانے ‘اشاروں اشاروں میں’ لگایا جو لیجنڈری گلوکار آشا بھوسلے اور محمد رفیع نے گایا تھا اور فلم میں شمّی کپور اور شرمیلا ٹیگور پر فلمایا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔