ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

بشار الاسد کا طیارہ کب اُڑا اور کب ریڈار سے غائب ہوا؟

08 دسمبر, 2024 17:42

شام کے صدر بشار الاسد دمشق سے آج صبح سیرین ائیر لائن کے طیارہ الیوشین 2-76 ٹی نے صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ٹیک آف کیا تاہم اسکے بعد انکا جہاز ریڈار سے غائب ہوگیا۔

اڑان کے 15 منٹ بعد تک طیارہ عراق کی طرف 21 ہزار فٹ کی بلندی پر چلتا رہا اور اڑان کے 20 منٹ بعد طیارے نے حمص کی طرف رخ کر لیا اور رفتار بھی بڑھا دی۔

صبح 5 بج کر 24 منٹ پر طیارہ حمص شہر کے اوپر سے گزرا اور اُس وقت طیارہ 22 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل نے موقع غنیمت جان کر علاقوں پر قبضہ شروع کردیا

صبح 5 بج کر 28 منٹ پر طیارے کا رخ پھر حمص شہر کی طرف ہوگیا تاہم حمص کی طرف دوبارہ آتے ہوئے طیارے کی بلندی 16 ہزار فٹ پر آگئی۔

حمص سے کچھ فاصلے پر طیارہ 1625 فٹ کی بلندی پر ریڈار سے غائب ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔