ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

"بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا”

08 دسمبر, 2024 18:22

قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں، انہوں نے اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا۔

کراچی میں عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے نکال کر اصلی دنیا میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے، آپ ڈاکٹر اور انجینئر ہوں لیکن آپ کی تربیت اچھی نہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سے افیئر؛ شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی 

شاہد آفریدی نے شاہین کو داماد بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہماری فیملیز ایک دوسرے کو اچھے سے جانتی تھیں یہی وجہ تھی کہ انہیں اپنی بیٹی کا ہاتھ دیا، اسکی تعریف ہر شخص نے کی جس کے ساتھ وہ کھیلا یا جس نے انکی کوچنگ کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔