آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اہم پوزیشن حاصل کرلی

آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اہم پوزیشن حاصل کرلی
آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ میں شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔
آسٹریلیا سے 10 وکٹ سے ملنے والی شکست نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے کر کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان ماند کر دیا۔
مزید پڑھیں:کیا سرفراز احمد کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ہیں؟
جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آ گئی، جب کہ ساتویں نمبر پرپاکستان ہے جس کے جیت کا تناسب 33.33 فیصد ہے۔
بنگلہ دیش 31.25 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے، ان کے موجودہ سائیکل میں تمام میچز مکمل ہوچکے، ویسٹ انڈیز 24.24 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پرہے، پاکستان سے 2 اوے میچز باقی ہیں۔
کرائسٹ چرچ میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر 3 ورلڈ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا رہا تھا، کیویز بھی اسی سزا سے دوچار ہوئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












