بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پی ایس ایل10؛ کون سا کھلاڑی کس کیٹیگری میں؟

17 دسمبر, 2024 18:58

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے 87 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی گئی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز) محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور صائم ایوب (پشاور زلمی) کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔

عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے 4،4 کھلاڑی شامل ہیں، کراچی کنگز کے 3، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 2، 2 جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کہاں ہوں گے؟

30 کھلاڑی گولڈ کیٹگری کا حصہ ہیں جن میں پشاور زلمی کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے 4، 4 کھلاڑی ہیں۔

سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے 4 گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں۔ کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں 2، 2 کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے 3، 3 کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے 2، 2 کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ایک کھلاڑی ہے۔

اس سے قبل جمعرات 12 دسمبر کو پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کیلئے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے، ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ۔

عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (تمام پلاٹینم) اعظم خان، سلمان علی آغا (دونوں ڈائمنڈ) فہیم اشرف، حیدر علی، قاسم اکرم، رومان رئیس (تمام گولڈ)، شہاب خان (سلور) حنین شاہ، شامل حسین، عبید شاہ (ایمرجنگ )

کراچی کنگز ۔

حسن علی (پلاٹینم )، محمد نواز، شان مسعود، شعیب ملک (تمام ڈائمنڈ) عرفات منہاس، انور علی خان، میر حمزہ، زاہد محمود، عرفان خان نیازی (تمام گولڈ) محمد عامر خان، محمد اخلاق ( دونوں سلور) سعد بیگ، سراج الدین (دونوں ایمرجنگ )

لاہور قلندرز ۔

فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (تمام پلاٹینم) عبداللہ شفیق (ڈائمنڈ) صاحبزادہ فرحان، زمان خان، مرزا طاہر بیگ، کامران غلام، جہانداد خان (تمام گولڈ)، احسن حفیظ بھٹی، محمد عمران جونیئر ، سلمان فیاض، سید فریدون محمود (تمام سلور)، طیب عباس ( ایمرجنگ )

ملتان سلطانز ۔

افتخار احمد، محمد رضوان، اسامہ میر (تمام پلاٹینم)، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی، عثمان خان (تمام ڈائمنڈ)، احسان اللہ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، فیصل اکرم (تمام گولڈ)، علی ماجد ، یاسر خان (دونوں سلور)، آفتاب ابراہیم، محمد شہزاد (دونوں ایمرجنگ)

پشاور زلمی ۔

بابر اعظم، صائم ایوب (دونوں پلاٹینم)، عامر جمال، محمد حارث (دونوں ڈائمنڈ)، آصف علی، سلمان ارشاد، حسین طلعت، سفیان مقیم (تمام گولڈ)، عارف یعقوب، مہران ممتاز، عمیر آفریدی (تمام سلور) )، ایمل خان، علی رضا، محمد ذیشان (تمام ایمرجنگ )

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ۔

محمد عامر (پلاٹینم)، ابرار احمد، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حسنین (تمام ڈائمنڈ)، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، عمیر بن یوسف، سہیل خان، عمر امین (تمام گولڈ)، سجاد علی جونیئر، عثمان طارق، بسم اللہ خان، خواجہ محمد نافع (تمام سلور )، عادل ناز (ایمرجنگ ) ۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔