بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

امریکا نے یمن کے فوجی ٹھکانے پر بمباری کی ذمہ داری قبول کرلی

17 دسمبر, 2024 19:29

امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانے پر بمباری کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں یمنی وزارت دفاع کے وسیع و عریض احاطے کے ایک حصے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث دارالحکومت سمیت کئی شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے فوجی ٹھکانے کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا تاکہ حوثیوں کو اسرائیل کیخلاف کارروائی اور مزاحمت کو کچلا جاسکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کچھ دیر قبل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جس میں انصار اللہ کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی چینل المسیرہ نے بھی تصدیق کی کہ امریکی اور برطانوی حملوں میں یمن کی وزارت دفاع کے دفتر کو صنعاء میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس کا بدلہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا یمنی دارالحکومت میں فوجی ٹھکانے پر حملہ

ادھر بہادر حوثیوں نے موقف اپنایا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کو ختم کرنے کیلئے اسرائیل، امریکا یا برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شام سے حزب اللہ کا خاتمہ اسرائیل کی بھول ہے، آیت اللہ خامنہ ای

گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے اسرائیل کی طرف ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغا جس کے نتیجے میں تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا اور خوف میں مبتلا صیہونی سونے سے قاصر رہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔