بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

غزہ جنگ: فلسطینی خاندان نے امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

18 دسمبر, 2024 09:48

امریکا میں مقیم ایک فلسطینی خاندان امریکی محکمہ داخلہ کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ آف کولمبیا میں امریکا کے غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کو مفاہمت فراہم کرنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔

عدالت میں دائر شکایت میں کہا گیا کہ غزہ جنگ میں ہزاروں لوگوں کی جان جاچکی اور لاکھوں لوگ بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

درخواست میں انتونی بلنکن کو نامزد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے جان بوجھ کر امریکا کے انسانی حقوق کے قوانین کا غلط استعمال کیا۔

فلسطینی خاندان نے درخواست میں مزید کہا کہ امریکا اسرائیلی فوج کو غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی جاری رکھنے کے لئے فنڈز دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے خلاف مقدمات دائر کیے ہوئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔