صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ و ماڈل سے دوسری شادی رچالی

صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ و ماڈل سے دوسری شادی رچالی (فوٹو: فائل)
نامور صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنی سابقہ دوست اور اداکارہ سے دوسری شادی کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ سما راج نے اپنے دیرینہ دوست صحافی ارشاد بھٹی کیساتھ شادی کی ویڈیو شیئر کیں جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔
ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کا انتقال سال 2022 میں بیماری کے باعث ہوگیا تھا۔
شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع لگژری ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جس میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 165 فٹ سے چھلانگ لگا دی
شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ اداکارہ سماراج اور صحافی ارشاد بھٹی کو فوٹوشوٹ کروارہے ہیں، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمعہ تحریر کیا اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کیساتھ سیگرٹ نوشی! ماہرہ بول اٹھیں
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کیلئے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا، اللہ ہمیں دنیا، آخرت اور جنت میں ساتھ رکھے!۔
دوسری جانب صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے تاحال شادی کے بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں اور آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












