بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بھارتی بحریہ کی لاپرواہی، بوٹ سیاحوں سے بھری فیری سے ٹکرا دی

18 دسمبر, 2024 21:48

بھارتی بحریہ نے انجن ٹرائل کے دوران اپنی اسپیڈ بوٹ کو ممبئی ساحل کے قریب ایک سیاحوں سے بھری فیری سے ٹکرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں بحریہ کے ایک افسر اور ساز و سامان بنانے والی کمپنی کے 2 افراد سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں سیاحوں کی فیری میں سوار 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار مرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم کوسٹ گارڈز نے سیاحوں کی فیری سے ڈوبنے والے 80 افراد کو بچالیا، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاح جزیرہ ایلیفینٹا میں تاریخی غاروں کی سیاحت کےلیے جا رہے تھے، فیری میں 100 سے زائد سیاح سوار تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔