منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

امریکا میں ٹرک ڈرائیور نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا

02 جنوری, 2025 12:29

امریکہ کے نیوآرلین شہر میں ایک شخص نے سال نو کا جشن منانے والے شہریوں پر ٹرک چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے امریکی شہر کے سب سے زیادہ سیاحتی علاقوں میں سے ایک فرنچ کوارٹر کے وسط میں واقع بوربون اسٹریٹ پر صبح سویرے فورڈ کے ایک پک اپ ٹرک نے ہجوم کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک 30 زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فیڈرل تحقیقاتی مرکز ایف بی آئی نے بدھ کے روز ہونے والے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق اس ٹرک کا ڈرائیور پولیس سے جھڑپ کے بعد ہلاک ہوگیا۔ نیوآرلین کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 پولیس افسر بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔