پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

فوجی مشقوں کا پیغام چند دنوں میں دشمن اسرائیل کو مل جائے گا، ایران

06 جنوری, 2025 18:23

ایران نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشقوں کا جواب آئندہ دنوں یا ہفتوں میں دشمن اسرائیل کو مل جائے گا۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نینی نے پیغمبر اکرم (ص) کی مشق کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران نے بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل میزائلوں کی پیداوار جاری رکھی ہے اور ملک کا دفاعی نظام مکمل طور پر آپریشنل اور اس میں نمایاں اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

جنرل علی محمد نینی نے ان مشقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں حقیقی جنگ کی قریب ترین تربیت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں کا مقصد ممکنہ فوجی خطرات سے نمٹنا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، قومی حوصلے کو بڑھانا اور دشمن کے حساب کتاب کو تبدیل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے مغربی، مشرقی سرحدوں پر مسلح سیکیورٹی دستے تعینات کردیے

ترجمان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مشقیں ایران کی طاقت، استحکام، ڈیٹرنس اور جارحانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

26 اکتوبر کو ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے پاس دفاعی ڈھال اور میزائل وں کی تیاری کی زنجیر کا فقدان ہے۔

تاہم پاسداران انقلاب نے اس بیانیے کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران نے ایک دن کے لیے بھی میزائل کی پیداوار بند نہیں کی اور اس کا دفاعی نظام آپریشنل اور مختلف پہلوؤں سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کا اسرائیلی پاور اسٹیشن پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ

جدید دفاعی نظام رکھنے کے باوجود جنرل علی محمد نینی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت یمن سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن گمراہ ہے اور اس نے غلط اندازہ لگایا ہے، البتہ پاسداران انقلاب کی مشقوں کا پیغام آنے والے دنوں اور ہفتوں میں دشمن کو مل جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔