پی ٹی آئی رہنما فائرنگ سے جاں بحق

یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حافظ آباد میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق قمر جاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، مسلح ملزمان پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.