مفتی قوی راکھی ساونت سے نکاح کر رہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مفتی قوی راکھی ساونت سے نکاح کر رہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
متنازع خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انکا کہنا تھا کہ کل 14 فروری کو بھارتی رقاصہ سے نکاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
مزید پڑھیں:راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی پیشکش کرنے والا شخص کون؟
مفتی قوی کے مطابق خواتین کے پاس میرا فون نمبر ہونے کے معاملے پر شک کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، ہر خاتون کے پاس ان کا نمبر ہوگا۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جبکہ نکاح متعدد ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مفتی قوی نے راکھی ساونت کواہلِ کتاب قرار دیکر شادی کی پیشکش کردی
مفتی قوی کے مطابق جو شخص رن مرید ہے، اسے سلیوٹ کیا جانا چاہیے، اسی سلامی دی جانی چاہیے، وہ خوش نصیب شخص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انکا ذاتی خیال ہے کہ ہر کسی کو شادی صرف ایک کرنی چاہیے جبکہ نکاح بیک وقت 4 بھی ہو سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی جانب سے 14 فروری کو نکاح کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو ان کا بتانا تھا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے، اس وجہ سے وہ بھی اسی دن نکاح کرینگے۔
یاد رہے کہ مفتی قوی نے شادی اور نکاح کے اپنے بیان کی وضاحت نہیں کی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جا رہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












