’مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا‘؛ آرمی چیف کا صحافیوں کو جواب

’مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا‘، آرمی چیف کا خط کے معاملے پر جواب
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔
آرمی چیف نے وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے کوئی خط نہیں ملا، اگر خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے، جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیر اعظم کو بھجوا دونگا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کل ’گرین پاکستان انیشیٹو‘ کے مختلف پراجکٹس کا دورہ کرینگے
مزید پڑھیں:آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بانی پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا
خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو 2 خط لکھنے کا اعتراف کیا تھا۔
تاہم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو 2 خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے، پہلے سنسر شپ تھی اب پیکا بھی آ گیا اور سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










